• news

استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس 3 اپریل کو ہوگی: علامہ ممتاز اعوان


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماءاور دینی و مذہبی رہنماﺅں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس و ملکی استحکام کے ضمن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیراہتمام استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس 3 اپریل کو دس بجے دن گلشن اقبال پارک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں ہوگی۔ ملک گیر کانفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن