• news

دہشت گردی پر قابو پانے میں فوج کا کردار اہم ہے: سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سینکڑوں نئے منصوبوں کے باوجود سرد موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیوں نہ ہو سکی۔ تیل کی قیمت میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کر کے مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکتا تھا لیکن حکومت بے لچک بنی رہی موجودہ حکومت کا انجام بھی پیپلز پارٹی جیسا ہونے والا ہے کیونکہ انہیں عوامی مسائل کا احساس نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں فوج کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں حکومت عوام کو سو فیصد تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کر سکتی ہے لیکن ایسا صرف تبھی ممکن ہے جب حکومت اپنے اخراجات پر کنٹرول کرے۔

ای پیپر-دی نیشن