• news

زندہ اقوام قومی تہوار جذبہ حب الوطنی سے منا کر آئندہ نسلوں کو فخر عطا کرتی ہیں: عبداللہ خان سنبل


لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ آج 23 مارچ یوم پاکستان کو پوری قوم نے جس ولولے و جوش و خروش سےٓ منایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ و بیدار اقوام اپنے قومی تہواروں کو جذبہ حب الوطنی سے منا کر آنے والی نسلوں کو بھی قومی فخر عطا کرتی ہیں۔ یوم پاکستان پر ہونے والی تمام تقریبات، سیمینارز، عزم پاکستان پریڈ کے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات میں تمام محکموں نے انتہائی جانفشانی سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن