تحریک پاکستان سے آگاہی نوجوانوں کیلئے انتہائی ضروری ہے: پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بنک میں تقریب سے خطاب
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ دنیا کے پہلے معذور ٹی وی اورریڈیو اینکر پرسن محسن نواز مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ آج کے نوجوان کو نظریہ پاکستان سے مکمل آگاہ کیا جائے اور معذور شہریوں کو عام انسان کی طرح درجہ دیا جائے تاکہ ان میں احساس کمتری ختم ہو جائے اور وہ بھی نارمل زندگی گزار سکیں۔ پاکستان کے حصول کیلئے جس طرح جدوجہد کی اور جو قربانیاں دیں‘ اس سے آگاہی آج کے نوجوان کیلئے انتہائی ضروری ہے تاکہ نوجوان اس قربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے روشن پاکستان کیلئے جدوجہد کر سکیں۔ صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ نے ہمیشہ کی طرح یوم پاکستان پر تقریب منعقد کرکے اپنی روایت برقرار رکھی۔