• news

جب شفاف الیکشن ہوئے جیت تحریک انصاف کی ہوگی: عبدالعلیم خان


لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر این اے101میں ماضی کی طرح این اے122کی تاریخ کو دہرایا گیا ہے اور عوام کی طرف سے تحریک انصاف کو دیا گیا مینڈیٹ چوری کرنے کےلئے 2234ووٹ مسترد کر کے راتوں رات اپنے امیدوار کو 1659ووٹوں سے جتوایا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2013میں نواز لیگ کا یہی امیدوار 40ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتا تھا دوبارہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ الیکشن کس قدر دھاندلی زدہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عمران خان اور تحریک انصاف سے مضبوط وابستگی ظاہر ہو گئی ہے انشا ءاللہ جب بھی شفاف اور دھاندلی کے بغیر الیکشن منعقد ہوئے جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن