• news

فرانس کا سپائڈر مین بلند ترین عمارت ”ٹوٹل ٹاور“ سر کرنے کے بعد گرفتار

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے سپائڈر مین نے دارالحکومت پیرس کی بلند ترین عمارت ٹوٹل ٹاور سر کر لی لیکن اس کارنامے کے بعد انہیں پولیس کو بھی بھگتنا پڑ گیا۔ ایلین رابرٹ جو سپائڈر مین کے نام سے مشہور ہیں نے یہ کارنامہ کسی مدد کے بغیر اکیلے ہی انجام دیا۔رابرٹ کے ”ٹوٹل ٹاور“ کو سر کرنے کا مقصد بال گرنے کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی دینا ہے، عمارت سر کرنے کے بعد اسے پولیس نے پکڑ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن