حبیب جالب کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) انقلابی شاعر حبیب جالب کے 88ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب پریس کلب میں ہوئی ‘صدارت قانون دان اور دانشور عابد حسن منٹو نے کی۔ مقررین میں آئی اے رحمان، احسان وائیں، فاروق طارق، بابا نجمی اور طاہرہ جالب تھے۔مقررین نے کہا کہ جمہوریت کا فروغ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ نہ ہو۔