• news

کتاب پڑھنے کو فروغ دینے کا مشن بھاماتی جوڑا10 ہزارکلومیٹر کے سفر پر روانہ

نئی (بی بی سی)سفر کے دوران آپ کتنی کتابیں لے کر نکلتے ہیں؟آپ شتابدی مشرا اور اکشے راوتارے کو اس معاملے میں پیچھے نہیں چھوڑ سکتے۔ شتابدی مشرا اور اکشے راوتارے آج کل اپنی منی وین میں 10 ہزار کلومیٹر کے سفر پر نکلے ہوئے ہیں۔ انکے ساتھ چار ہزار کتابیں بھی ہیں۔ان کا مقصد شہروں، قصبوں میں کتاب پڑھنے کو فروغ دینا ہے۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک مشن پر ہیں۔ ان کا مقصد شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں کتاب پڑھنے کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ انڈیا کے باشندوں کو کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے۔ دونوں دوستوں نے اپنے سفر کا آغاز دسمبر 2015 میں شمال مشرقی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور سے کیا تھا۔ اتر پردیش شتابدی مشرا اور اکشے راوتارے کی جوڑی کا یہ 16واں پڑاو¿ تھا۔ اپنے سفر کے دوران دونوں سینکڑوں لوگوں سے ملے، ان میں مصنف اور کتاب کے شائقین سے لے کر پہلی بار کتاب خریدنے والے لوگ شامل تھے۔ اپنے سفر کے دوران دونوں سینکڑوں لوگوں سے ملے۔ ان میں مصنف اور کتاب کے شائقین سے لے کر پہلی بار کتاب خریدنے والے لوگ شامل تھے۔ شتابدی مشرا نے بتایا ’ہم نے اب تک 2000 کتابیں فروخت کی ہیں۔ ہم بڑے شہروں میں اپنی کتابوں کا سٹاک پورا کر لیتے ہیں۔‘ لیکن کتابیں فروخت کرنا ان کی پہلی ترجیح نہیں تھی۔ انھوں نے کتابیں ادھار بھی دیں ہیں۔ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کو پڑھنے کی اہمیت کے بارے میں بتانا تھا اور پڑھنے کے لیے رغبت دلانا تھا۔ راوتارے نے کہا‘ یہ ایک مسئلہ ہے۔ اساتذہ کو اپنے شاگردوں سے زیادہ پڑھنا چاہیے‘ اپنے موضوع سے الگ بھی پڑھنا چاہیے۔ ہمیں شاپنگ مال سے زیادہ لائبریریوں کی ضرورت ہے لیکن ہو الٹا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن