• news

’’سینکڑوں پتیوں والے پھول کی طرح ہماری خوشبو ایک سی ہے‘‘

روحانی نے علامہ اقبال کا ذکر کرتے ہوئے فارسی اشعار کا حوالہ دیا
تہران (نیٹ نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی وحدت اور ہمدلی کی یہ آواز آج بھی سچے اہل ایمان کے کانوں پر رس گھول رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فارسی کے ان اشعار کا حوالہ دیا ہے:
از حجاز و چین و ایرانیم ما
شبنم یک صبح خندانیم ما
مست چشم ساقیٔ بطحا ستیم
در جہاں مثل می و مینا ستیم
چوں گل صد برگ ما را بو یکی است
اوست جان این نظام و او یکی است
(ہم حجاز، چین اور ایران سے ہیں۔ ہم ایک مسکراتی ہوئی صبح کی شبنم ہیں۔ ہم ساقیٔ بطحا کی آنکھ سے مست ہیں۔ ہم دنیا میں شراب و صراحی کی طرح ہیں۔ سینکڑوں پتیوں والے پھول کی طرح ہماری خوشبو ایک سی ہے۔ وہ اس نظام کی جان ہے اور وہ ایک ہی ہے)

ای پیپر-دی نیشن