برطانوی عوام یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دینگے: ٹرمپ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریپبلکن پارٹی کی طرف سے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی عوام رواں برس جون میں ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اْن کے خیال میں اس کی وجہ مہاجرت کے باعث پیدا ہونے والے خدشات ہیں۔ آئی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہجرت کا جو جنون جاری ہے، جس میں لوگ ہر طرف آتے چلے جا رہے ہیں، اُن کے خیال میں برطانوی عوام یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ دے گی۔