پوپ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہیں: سروے استقبالیہ سنٹر میں ایک پاکستانی سمیت 11 تارکین وطن کے پاؤں خود پانی سے صاف کئے
روم (بی بی سی) ایک عوامی رائے شماری کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس دنیا کے باقی بین الاقوامی سیاسی لیڈروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ ون گیلپ انٹرنیشنل کی یہ رائے اشارہ دیتی ہے کہ پوپ کے بارے میں رومن کیتھولِک اور یہودیوں کی رائے سب سے مثبت ہے۔ دنیا بھر میں نصف سے زیادہ پروٹسٹنٹ عیسائی اور لادین لوگوں میں سے اکثریت پوپ کی طرف مائل ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا اور خاص کر یورپ مہاجرین کے لئے دروازے کھول دے استقبالیہ سینٹر میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہم سب بھائی ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں اس موقع پر پوپ نے ایک پاکستانی سمیت سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند 11 افراد کے اپنے ہاتھوں سے پانی سے ان کے پائوں صاف کئے۔