تھر اموات وجوہات، کمیشن نے انکوائری کو عدالتی احکامات سے مشروط کر دیا
کراچی (وقائع نگار) تھر میں اموات کی وجوہات کے تعین کیلئے قائم تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس عبدالفتاح ملک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تحقیقاتی کمیشن نے تھر پر انکوائری کو عدالتی احکامات سے مشروط کر دیا۔ عبدالفتاح ملک کے مطابق تھر جانے سے پہلے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات کرکے ہدایات لوں گا 30 دن میں انکوائری مکمل کرکے میڈیا کو رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔