• news

ارجنٹائن: اوباما کا ڈنر تقریب میں خاتون کے ساتھ ڈانس

بیونس آئرس (نیٹ نیوز) امریکی صدر اوباما نے ارجنٹائن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر کے دوران خاتون کے ساتھ ٹینگو ڈانس کیا۔ تقریب کے دوران فن کا مظاہرہ کرنے والے اوباما اور خاتون اول مشیل کو ڈانس فلور پر لے آئے تھے‘ بعض تجزیہ کاروں نے اوباما کے ڈانس کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز میں دھماکوں کے اس موقع پر یہ ڈانس غیر مناسب اور حالات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اوباما ان دنوں لاطینی امریکہ کے دورے پر ہیں اور کیوبا کے تاریخی دورے کے بعد دوسرے اور آخری سٹاپ ارجنٹائن میں موجود ہیں۔ اوباما نے ٹینگو ڈانس بیونس آئرس کے کرچنر کلچرل سینٹر میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن