بینظربھٹو قتل کیس: ڈی آئی جی آزاد خان پر جرح مکمل، استغاثہ کے گواہ کی طلبی کا نوٹس جاری
راولپنڈی (این این آئی) بے نظیر بھٹو قتل کیس کے گواہ ڈی آئی جی پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے استغاثہ کے گواہ خالد رسول کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی۔ مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے گواہ ڈی آئی جی آزاد خان پر جرح مکمل کی۔ فاضل عدالت نے گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد استغاثہ کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈی آئی جی خالد رسول کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی۔