• news

ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی: پرویز رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کردیا، ، بہادر افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاک فوج بندوق کے زور پر صحافی اپنے قلم سے جنگ لڑرہے ہیں، قلم کی جنگ کا مقصد انتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ہے، ہمارا فرض ہے کہ صحافیوں کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں، ہمیں آپنی آئندہ نسلوں کے لئے خوشحال، پرامن اور محفوظ پاکستان بنانا ہے۔وہ جمعرات کو یہاں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ حکومت آزاد میڈیا کی ترقی کے لئے ہرمکمن تعاون جاری رکھے گی، قبائلی علاقوں کے عوام ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے، بیشتر قبائلی علاقوں کو دہشت گردی نے نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن قائم کرنے کے لئے شروع کیا گیا، زخمیوں اور شہید صحافیوں کے لواحقین کے لئے مالی معاونت کے اقدامات کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن