• news

ٹیم کو سپورٹ کرنے پر کشمیری شائقین کا شکریہ‘ وطن واپس جاکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرونگا: شاہد آفریدی‘ شکست پر رو پڑے

لاہور+ موہالی (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس+ نوائے وقت رپورٹ) ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا ٹیم سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ وطن واپس جاکر 4‘ 5 روز میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرونگا۔ فیصلہ اپنی قوم کے سامنے کرونگا۔ کولکتہ‘ پاکستان اور کشمیر سے آنے والے شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ملک کے مفاد میں کروں گا۔ آئی این پی کے مطابق شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی کشمیریوں کے حوالے سے تنبیہہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے آخری میچ میں ایک بار پھر کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر کشمیری شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کشمیریوں کی تعریف کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے شاہد خان آفریدی کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرکٹ کھیلیں سیاست نہ چمکائیں اور آئندہ کشمیریوں کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں۔ علاوہ ازیں ٹی ٹونٹی میں شکست پر شاہد آفریدی رو پڑے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری میچ ہارا تو شاہد آفریدی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور وہ کافی دیر تک روتے رہے۔ میچ کے دوران بھی شاہد آفریدی جب ٹیم کے کھلاڑی آﺅٹ ہوکر پویلین اداس ہوکر ان کی طرف دیکھتے رہے۔
شاہد آفریدی

ای پیپر-دی نیشن