ٹی 20ورلڈکپ : مینز اور ویمن ٹیمیں آج 2,2 میچ کھیلیں گی
کولکتہ +نئی دہلی(اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میںآج ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پہلا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجکر 30 منٹ پر کولکتہ جبکہ دوسرا فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہو گا۔علاوہ ازیں ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی آج ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔