• news

یوم پاکستان تقریبات کے سلسلے میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ایک ہفتہ سے صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے جوش وخروش سے جاری ہیں،گزشتہ روز مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں کرکٹ ہارڈ بال کے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کو شکست دیدی، نوٹک کبڈی کلب نے فتح پور کبڈی کلب کو مات دی،ضلع میانوالی میں فٹ بال کے میچ میں جناح فٹ بال نے میانوالی فٹ بال کلب کو ہرادیا، باسکٹ بال کے مقابلے میں فائن کلب نے اکبریہ کلب کو شکست دی،ضلع حافظ آباد میں کرکٹ میچ میںسٹالینز کرکٹ کلب نے عدنان بٹ کرکٹ کلب کو مات دی، فٹ بال کے میچ میں سکھیکی فٹ بال کلب نے کولو فٹ بال کلب کو ہرادیا، ضلع منڈی بہاءالدین بیڈ منٹن کے مقابلے میں سٹی کلب نے یونیورٹی کلب کو شکست دی، رسہ کشی کے مقابلے میں یونیورٹی کلب نے سٹی کلب کو ہرادیا،ضلع سیالکوٹ میں بیڈمنٹن کے میچ میں عادل حسیب فاتح رہے۔

ای پیپر-دی نیشن