• news

ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان سینئر ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سکواڈ میں منیب الرحمان، علی رضا، رومان، حافظ علی عمیر اور عثمان غنی گول کیپر، عاطف مشتاق، حسن انور، زاہد اﷲ، فیصل شاہ اور عابد بھٹی فل بیکس، ابو بکر محمود، فیضان، ایم جنید کمال، ایم عثمان، ایم قاسم، علی رضا، تنظیم الحسن اور سہیل شیراز ہاف بیکس میں جبکہ شان ارشاد، ایم اظفر یعقوب، محمد دلبر، محمد عتیق، ایم بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل، فہد اﷲ، سمیع اﷲ، عامر علی، ایم شہریار، ایم رضوان، بلال محمود، محمد نوید، سارن بن قمر، خیر اﷲ اور ذیشان بخاری فاروڈز میں شامل ہیں۔ پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو سرگودھا میں، دوسرا 30 مارچ کو خوشاب میں جبکہ تیسرا میچ 31 مارچ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن