ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست‘ سلیکشن کمیٹی نے ذمہ داری کپتان اور کوچ پر ڈال دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سلیکشن کمیٹی نے شکست کی ذمہ داری کپتان اور کوچ پر ڈال دی۔ سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پورے ورلڈکپ میں شاہد آفریدی کی قیادت کا فقدان رہا۔ شاہد آفریدی نے قیادت ہی ٹھیک نہیں کی۔ سلیکشن کمیٹی نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم بنائی۔ شعیب ملک کو با¶لنگ کیلئے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ انتخاب عالم، وقار یونس اور ظہر محمود کا کردار بھی نظر نہیں آیا۔ با¶لنگ اور بیٹنگ میں کوئی حکمت بھی نہیں تھی۔ سلیکشن کمیٹی نے اپنے تحفظات سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق جہاں سپن با¶لرز کی ضرورت تھی وہاں فاسٹ با¶لرز لگائے گئے۔ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ رکن اسمبلی اقبال محمد خان نے کہا کہ شکست کے معاملے پر تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، نجم سیٹھی، کپتان شاہد آفریدی کو طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی میں سابق معروف کھلاڑیوں کو بھی بلایا جائے گا۔