ملتان: دریائے چناب کے کٹاؤ سے متعدد بستیاں زیر آب‘ سینکڑوں افراد کی نقل مکانی
ملتان (نوائے وقت نیوز) دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث ملتان کی کئی بستیاں زیر آب آ گئیں، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم اور گنے سمیت کئی تیار فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ ملتان میں دریائے چناب کا کٹاؤ تیزی سے جاری ہے، جس سے دریائی علاقہ میں آباد 4 سے زائد بستیاں پانی نذر ہو چکی ہیں جبکہ آم کے باغات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور گندم کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ دریائی کٹاؤ کے باعث بیٹ کے علاقوں میں رہنے والے افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے محکمہ انہار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے پانی کو فوری بند بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ دریائی کٹاؤ کو روکا جا سکے۔