• news

جڑانوالہ: چوتھی جماعت کے طالب علم‘ فیصل آباد خاتون، قصور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی

جڑانوالہ+ فیصل آباد +قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) جڑانوالہ میں چوتھی کلاس کے طالب علم‘ فیصل آباد خاتون، قصور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بااثر افراد نے چوتھی کلاس کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ صدر پولیس مقدمہ کے اندارج سے انکاری ہے۔ چک نمبر 53گ۔ ب کے رہائشی مشتاق احمدکا 9 سالہ بیٹا شہباز احمد جو چوتھی کلاس کا طالبعلم ہے گائوں کے ہی رہائشی تابو ولد الطاف وغیرہ کمسن کو ورغلا کر ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے ساتھ لے گئے اور کھیتوں میں لیجا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعدازاں حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ورثا نے میڈیکل رپورٹ کے بعد تھانہ صدر پولیس کو مذکورہ بالا افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دائر کی تو ورثا کے مطابق پولیس پیسے لیکر بھی ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کر نے سے انکاری ہے۔ فیصل آباد میں چک نمبر 655 گ۔ ب میں عذراں بی بی کو ملزم بابر علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ علاوہ قصور میں ازیں گرین کوٹ میں گھر آئی 8 سالہ مہمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لاہور کی رہائشی نجمہ بی بی بیوہ محمد ارشد نواحی گائوں گرین میں اپنے جیٹھ محمد فاروق کے گھر اپنے بچوں سمیت مہمان آئی ہوئی تھی گزشتہ رات نجمہ بی بی کی 8 سالہ بیٹی کو محمد فاروق کے 12سالہ بیٹے احسان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن