• news

وزیر پٹرولیم نے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی

کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی۔ شاہد خاقان عباسی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سینئر نائب چیئرمین عارف جیوا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اور تعمیراتی صنعت کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عوامی امنگوں کی حامل پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور بہت جلد عوام کو خوش خبری ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک میں گیس کی قلت کے نتیجے میں ستمبر دو ہزار گیارہ میں بلند و بالا عمارتوں کو گیس کنکشن پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کے لئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن