• news

عراق: فٹبال میچ کے بعد خودکش دھماکہ‘ 30 افراد ہلاک‘ 65 زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد سے 40 کلومیٹر دور علاقے سکندریہ کے قریب گائوں میں خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکہ فٹبال میچ کے بعد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فٹبال میچ کے بعد فاتح ٹیم کو ٹرافی ملنے کے فوراً بعد حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ مرنے والوں میں گائوں کا میئر بھی شامل تھا۔ میئر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن