• news

ترکی: کار بم دھماکہ‘ 3 فوجی ہلاک‘ فضائی بمباری میں 24 جنگجو مارے گئے

انقرہ(این این آئی+رائٹر) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند کرد باغی گروپ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے اہداف پر بمباری کی جس سے 24 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ 12 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ادھر ترک فوج نے کہا ہے کہ نصیبن میں ایک ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ اس قصبے میں 14 مارچ سے کرفیو نافذ ہے اور سکیورٹی فورسز جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری کار کو پہلے بارکوں کے باہر دھماکے سے اڑایا اس کے بعد خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایف 16 اور ایف 4 لڑاکا طیاروں نے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع عراق کے شمالی علاقوں حق کرک‘ حفتنین‘ اواسین اور ہاسیان مبں بمباری کی اور کردوں کے اسلحہ ڈپوئوں اور پناہ گاہوں سمیت گیارہ اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن