• news

ادویات ری ایکشن کیس: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں پی آئی سی ادویات ری ایکشن ازخود کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عملدرآمد رپورٹ پیش کردی۔ سپریم کورٹ نے ازخودکیس اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر منتقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ دو رکنی فل بنچ نے ادویات ری ایکشن ازخود کیس کی سماعت کی۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف کی جانیوالی کارروائی، نجی میڈیکل کالجز کے قیام اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ گذشتہ سماعت پرسیکرٹری صحت پنجاب نے پروفیسر فیصل مسعود کی سربراہی میں قائم کمشن کی رپورٹ عدالت میں پڑھ کر سنائی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ادویہ ساز کمپنی کی ناقص دوائی کھانے سے مریضوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کوعوامی تجاویز لیکرصحت کے شعبے کی بہتری کیلئے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن