’’را‘‘ کی مداخلت کے معاملے کو انجام تک پہنچایا جائے: مصطفی کمال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 24 اپریل کو ایک بار پھر سرپرائز دیں گے۔ بلوچستان سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری سنجیدہ معاملہ ہے۔ پاکستان میں ’’را‘‘ کی مداخلت کے معاملے کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، تحقیقات ہونی چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عام آدمی اپنے ساتھ ثبوت لیکر نہیں گھومتا، اب ثبوت مانگنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ جلسہ سے ایک ہفتہ پہلے میرپورخاص جائیں گے۔