جئے شری رام سیاسی نعرہ ہے، عوام ہوشیار رہیں: کنہیا کمار
حیدرآباد(صباح نیوز)بھارت کی جواہر لعل یونیورسٹی کی یونین کے سربراہ اور مقبول طلبا لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ جئے شری رام سیاسی نعرہ ہے عوام اس سے ہوشیار رہیں۔ اِس نعرہ کے ذریعہ آر ایس ایس و بھارتیہ جنتا پارٹی معصوم عوام کو ورغلاتے ہوئے متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کنہیا کمار نے ایک سمینار سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔انھوں نے اِس نعرے کے تاریخی حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ یہ نعرہ لگاتے ہیں وہ درحقیقت ہندو نہیں ہیں بلکہ آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر ہیں یا پھر خود کئی ہندو مت کے ماننے والوں کو بھی یہ نہیں پتہ کہ یہ نعرہ ایک سیاسی نعرہ ہے ۔گزشتہ چند برسوں میں بھارت ماتا کے تصور کو تبدیل کیا گیا ہے۔