را کے ایجنٹ کی گرفتاری، حکومت معاملہ نظرانداز نہ کرے: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں ’’را‘‘ کی کارروائیاں چل رہی ہیں۔ بھارتی نیول افسر کی گرفتاری ایک بڑا ثبوت ہے۔ حکومت عا حالات کی طرح نظر انداز نہ کرے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایران پر شک نہیں آنا چاہیے۔ ایرانی صدر کا دورہ خوش آئندہ ہے۔ امید ہے پائپ لائن منصوبہ بحال ہوگا۔