• news

کراچی: رینجرز کی کارروائی، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ترجمان کے مطابق باغ کورنگی میں کارروائی میں خطرناک اسلحہ کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ کارروائی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرز بھی گرفتار کرلئے، برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک ایل ایم جی، 5 ایس ایم جی، ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ چھاپہ عسکری ونگ کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر مارا گیا۔ گھر کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپایا گیا تھا جو بدامنی کی کارروائی کیلئے تھا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے سی ٹی ڈی نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرکے 5 کلو سونا برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطاب ملزم طارق روڈ پر دس کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تھا۔ ملزم کے ایک سہولت کار کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن