میدان جنگ میں بغیر میک اپ نہیں جائیں گی :کرد جنگجو خواتین کا اعلان
بغداد (آئی این پی)عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسر پیکار کرد خواتین کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بغیر میک اپ کئے نہیں جائیں گی،کیونکہ موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والی کرد جنگجو خواتین کا کہنا ہے کہ موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے۔بننا سنورنا صنفِ نازک کا حق ہے۔