شالیمار میں 2 افراد کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی
لاہور/ قصور/ رینالہ خورد/ اوکاڑہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے تھانہ شالیمار کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ (ف) کو مبینہ طور پر 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد حقائق معلوم ہو سکے گا لڑکی کی جانب سے جھوٹا الزام لگایا گیا ہے یا واقعی زیادتی ہوئی۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے۔ قصور میں گنڈا سنگھ کے نواحی گائوں بھیڈیاں کلاں میں اوباش ملزم نے 9 سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ اکبر علی کا نو سالہ بیٹا غلام ارتقا ڈیرہ شاملاٹ میں کھیل رہا تھا ملزم محسن اسے زبردستی کھیتوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں رینالہ خورد میں کے نواحی گاؤں 19ون آر کا عامر شاہ مزدوری کیلئے لاہور گیا ہوا تھا اس کے والد اقبال شاہ نصف شب نے بعد اپنی بہو یاسمین سے زیادتی کر ڈالی۔ اوکاڑہ کے نواح میں اقبال بی بی سکنہ جھونپڑی واہلہ ٹائون کے افراد فوتیگی پر ملتان گئے ہوئے تھے منظور، بھولا اور ایک نامعلوم زبردستی جھونپڑی میں داخل ہوگئے اور اقبال بی بی کی بیٹی (ز) کو منظور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا والدہ نے مزاحمت کی تو اس پر بھی تشدد شروع کر دیا۔