2 شناختی کارڈ بنوانے پر غلام مصطفی کھر کی بیوی ہونے کے دعویٰ میں گرفتار نیلوفر کو جیل بھجوا دیا گیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کی بیوی ہوے کے دعویٰ میں گرفتار ملزمہ نیلو فر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان بختیار نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمہ نیلو فر کو عدالت میں پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا خاتون نے غلام مصطفی کھر کی بیوی کی شناخت سے دو قومی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔ ملزمہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ ملزمہ سے تفتیش کرنا باقی ہے لہٰذا اسے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے۔