کارگو سپیس شپ سائنسی سامان‘ خوراک لیکر عالمی خلائی سٹیشن پہنچ گیا
واشنگٹن (اے ایف پی) کارگو خلائی جہاز سائیگنس بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا۔ ناسا کے پارٹنر آربیٹل اے ٹی کے نے بتایا کہ سپیس شپ 3.6میٹرک ٹن وزن‘ سائنس سامان‘ خوراک‘ پانی اور کپڑے لیکر گیا ہے۔ یہ سامان سٹیشن پر موجود 6 خلا بازوں کے کام آئیگا۔ سازوسامان میں تھری ڈی پرنٹر اور سطح پر قدم جمانے کیلئے تیار میکنزم گیکوگریپر بھی شامل ہے۔