• news

بنگلہ دیش: اسلام ریاستی مذہب رہنا چاہئے یا نہیں، عدالت آج سماعت کریگی

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کی ایک اعلیٰ عدالت اسلام کے ریاستی مذہب کی حیثیت ختم کرنے کیلئے دائر درخواست کی آج (اتوار کو) سماعت کریگی۔ سیکولر سوچ کے حامل سیاسی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کو بنگلہ دیش کا ریاستی مذہب نہیں رہنا چاہیے اور اسکی یہ حیثیت منسوخ کی جائے۔ ادھر مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں ایک متنازعہ آئینی درخواست کی عدالتی سماعت سے قبل ہزارہا اسلام پسندوں نے دوسرے روز بھی اس مطالبے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے کہ اس جنوب ایشیائی ریاست میں اسلام کو سرکاری مذہب نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ہزاروں مسلمانوں نے ہفتہ کو بھی احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں ریاستی مذہب اسلام ہی رہنا چاہئے۔ شہریوں نے نہ صرف وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی بلکہ انہوں نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن