بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں، سربراہوں کے انتخابات اپریل کے وسط میں ہونگے
چکوال (شہزاد چوہدری/ نمائندہ نوائے وقت) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں اور سربراہوں کے انتخابات اپریل کے دوسرے ہفتے تک مکمل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ اور پنجاب نے اپنے اپنے چیف سیکرٹریوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ اس سلسلہ صوبائی الکیشن کمشنر رابطہ کرکے مخصوص نشستوں اور سربراہوں کے انتخابات کے شیڈول طے کریں۔ واضح رہے کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پانچ ماہ قبل منعقد ہوئے تھے مگر بعد ازاں بعض قانونی پہلوں کی آڑ میں مخصوص نشستوں اور سربراہوں کا انتخاب مسلسل التوا کا شکار ہیںکیونکہ اب پھر اعلی عدلیہ میں میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے سماعت شروع ہوگئی ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔