• news

بجلی کی بندش جاری‘ چک امرو میں دورانیہ 18گھنٹوں سے تجاوز‘ کاروبار تباہ

چک امرو + وہاڑی (نامہ نگاران) بجلی کی طویل بندش جاری، چک امرو میں نورکوٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی‘ کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا‘ مساجد میں وضو کیلئے پانی غائب ہسپتالوں میں کئی اہم آپریشن ملتوی ہو کر رہ گئے۔ تحصیل کے درجنوں قصبات‘ شہر میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیدنگ نے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تیاری میں بھی طلبہ و طالبات کو مشکلات درپیش ہیں۔کاروبار زندگی میں جمود پیدا کر دیا ہے۔ متعدد مقامات سے شہریوں کے احتجاج کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے حکومت کو آئندہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ کی پاداش میں ٹف ٹائم ملنے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں وہاڑی میں لوڈشیڈنگ سے تاجروں، شہریوں اور صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، مریض بچے، بوڑھے اور خواتین کی پریشان میں اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی حلقوں ایم کاشف شاہین، صادق علی، معفود احمد محمد اکبر، وقار احمد، عظمت علی، محمد طارق و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن