• news

بلوچستان سمیت ملک بھر سے ’’را ‘‘ ایجنٹس کا خاتمہ کیا جائے:ذو الفقار مرزا

کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنا چاہئے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری بہت اہم کامیابی ہے، جس پر وہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود را کے ایجنٹوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی سے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا وجود میں آنا اچھی پیش رفت ہے، ان کی نیک خواہشات نئی جماعت کیساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن