• news

کمبوڈیا کی پولیس نے 4کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی

نوم پنہ (اے پی پی) کمبوڈیا کی پولیس نے چھاپے کے دوران 4کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ کمبوڈیا کی انسداد منشیات پولیس نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے 4کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی یہ کھیپ لائوس سے کمبوڈیا لائی گئی ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن