سعودی اتحادیوں کے آپریشن کا سال مکمل: یمن میں احتجاجی ریلی
صنعا( اے پی پی)یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ دارالحکومت صنعاء کے سبین سکوائر میں آویزاں بینر پر تحریر تھا ’’ ہم جارحیت کیخلاف اکٹھے ہیں‘‘ باغیوں کے سر براہ عبدالمالک حوثی نے ٹی وی پر حامیوں اور پریس سے خطاب کیا اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جب سے اتحادیوں نے کارروائیاں شروع کی ہیں ، لڑائی میں 6300افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ رپورٹ آپریشن کا برس مکمل ہونے پر جاری کی گئی۔