• news

فیصل آباد: تیل چوری کا الزام، نابینا، معذور شخص سمیت تین بھائیوں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹھیکریوالہ پولیس نے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کے الزام میں نابینا اور بائیں بازو سے معذور شخص سمیت تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نابینا و معذور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے چک 76ج ب کے نابینا شخص رانا ظفر، اسکے معذور بھائی اصغر اور افضل کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کیخلاف موقف اختیار کیا کہ تینوں بھائی دیگر ملزموں فاروق ولد امین ‘قیصر اعوان اور کنٹینر ڈرائیور شہباز کی ملی بھگت سے پارکو کا تیل چوری کرتے پکڑ ے گئے۔ پولیس نے پارکو کے سکیورٹی آفیسر میجر (ر) اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 73/16 درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب نابینا ظفر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمین کو قیصر اعوان نے ٹھیکہ پر لے کر مرغی خانہ بنایا اور وہاں کمرہ بنا کر چوری کرتے تھے جس کا ہمیں پولیس کے توسط سے علم ہوا‘ ہمیں بلا وجہ نامزد کردیا گیا ہے جبکہ ملزم قیصر اعوان کو جو کہ فیسکو ملازم ہے ایف آئی اے پولیس نے ایک ماہ قبل نشاط آباد کے سٹیشن سے تیل چوری کرکے فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن