• news

سعودی عرب: قتل کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں بنگلہ دیشی خاتون کو قتل کرنے پر ایک پاکستانی شخص کو موت کی سزا دیدی گئی۔ الیاس اسماعیل پر ڈکیتی کے دوران بنگلہ دیشی خاتون ہجر حسین کو چاقو کے وار سے قتل کا جرم ثابت ہوا تھا۔ سعودی عرب میں اس سال اب تک سزائے موت دیئے گئے افراد کی تعداد 79 ہو گئی ہے جن میں 2 جنوری کو دہشتگردی میں ملوث ہونے پر 47 افراد کو دی گئی سزائے موت بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن