• news

500 ملین ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 500 ملین ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ 500 ملین ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا یورو بانڈز کی ادائیگی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہوگی۔ یورو بانڈز 2006ء میں 7 فیصد شرح سود پر فروخت کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن