برسلز: دہشت گردوں کی جعلی دستاویزات تیار کرنے والا ملزم اٹلی سے گرفتار
برسلز + روم (اے پی پی + اے ایف پی) اٹلی کی پولیس نے گزشتہ روز ایک الجزائری باشندے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے برسلز میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث افراد کی جعلی دستاویزات کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ملزم کا نام جمال عیدن ہے اور اسکی عمر 40سال ہے۔ اسے اٹلی کے علاقے سلرینو سے یورپی وارنٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بیلجیئم حکام کے مطابق برسلز حملوں میں مرنے والے 31میں سے 24افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن کا تعلق 9مختلف ممالک سے ہے۔ ادھر پولیس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں تیسرے ملزم اے عبدالرحمن پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔