• news

’’را‘‘ الطاف سے پاک فوج کیخلاف تقرریں کراتی تھی: ارشد صدیقی

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ نہیں چاہتی کہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں ،بھارت کے علاوہ سعودی عرب سے بھی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کی جاتی ہے ،ایم کیوایم کے کارکنو ں کو بھارت بجھوانے پر الطاف حسین سے اختلاف ہوا ،محمد انور متحدہ کے کارکنو ں کو بھارت ٹریننگ کے لئے بجھواتا تھا ،بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ الطاف حسین سے پاک آرمی کے خلاف تقریریں کراتی تھی،میں ایم کیو ایم کے سارے کالے کرتوتوں کا چشم دید گواہ ہوں حکومت پاکستان مجھے بلائے میں تمام ثبوت مہیا کرؤنگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھارت کے فوری ویزے مل جاتے تھے ،پاکستان ن کے حالات خراب کرنے میں متحدہ کا بڑا ہاتھ ہے ،یہ لوگ بھارت کے لئے کام کرتے تھے ،ہم نظریاتی لوگ ہیں ،ہماری بات نہیں سنی جاتی تھی ،نظریاتی کارکنوں کو خوف ہے کہ اگر ہم الطاف حسین سے الگ ہوئے تو انہیں مار دیا جائے گا ،وہ ڈر کے مارے آواز نہیں اٹھاتے،برطانیہ سے میرے ساتھ 400افراد مصطفے کمال کے ساتھ شامل ہوں گے۔ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں ڈاکٹر عمران فاروق کی بھی کوئی بات نہیں سنتا تھا ،وہ کارکنوں کے بھارت جانے کے خلاف تھے اور اکثر کہتے تھے کہ متحدہ میں کوئی ان کی نہیں سنتا۔ ایم کیو ایم قائد نے میرے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو ’’لمبی چھٹی ‘‘ پر بھیجنے کا کہا ،جسے مارنا ہوتا وہ ’’یہی کورڈ ورڈ‘‘ استعمال کرتے تھے،میں نے عمران فاروق کو کہا کہ آپ لمبی چھٹی پر جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر جاؤنگا۔ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز سے ایم کیو ایم کے رہنما جوا کھیلتے تھے ،غریب پارٹی کا لیڈر لندن میں 8ملین پارؤنڈ کے گھر میں رہتاہے،ایم کیو ایم رہنماؤں کی بیرون ملک گیارہ ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں ہیں۔ بھارت سے فنڈنگ کے متعلق معلوم ہوا تو میں نے انور سے پوچھا یہ کیو ںآرہی ہے اس کے بعد انہوں نے دبئی میں کمپنی کھولی اس کے ذریعے پیسے آتے جاتے تھے۔ لندن میں ایم کیو ایم کی گیارہ پراپرٹیز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن