• news

امریکہ عافیہ کو واپس بھیجنا چاہتا ہے، ہمارے حکمران رکاوٹ ہیں: ڈاکٹر فوزیہ

صوابی (صباح نیوز) عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تو عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس بھیجنا چاہتی ہے لیکن ہمارے اپنے حکمران ہی قوم کی بیٹی کی وطن واپسی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی و قومی غیرت کے اظہار پر خیبر پی کے کے عوام سب پر سبقت لے گئے ہیں۔ وہ خیبرپی کے، صوابی میں اسلامیہ سکول اینڈ کالج شوا اڈہ میں تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کے شرکاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہی تھیں۔ پاکستانی اداروں نے عافیہ پر عائد الزامات کی تحقیق و تفتیش کرنے کی زحمت ہی نہیں کی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن