اوکاڑہ: تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا، ان کے بیٹوں، بھائی کیخلاف درج مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ خارج
اوکاڑہ + صدر گوگیرہ (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اشرف خان سوہنا کیخلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر2015ء میں بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کے روز باجوہ کالونی میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں فیاض اظہر ایڈووکیٹ ، سابق صوبائی وزیر اشرف خان ، ان کے دو بیٹوں احمد بلال ، مسعود احمد اور بھائی منشاء سیمت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں دیگر دفعات کے ساتھ سیون اے ٹی اے بھی شامل تھی۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرلیا تھا جن کی انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر ایک نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی اب خواجہ ظفر اقبال کی عدالت نے دہشت گردی کی دفعہ کو مقدمہ سے خارج کر دیا اور مقدمہ کی سماعت کے لئے اوکاڑہ کی مقامی عدالت کو مقدمہ بھیج دیا۔