میکسیکو: ایسٹر کے حوالے سے تقریب میں ٹرمپ کا پتلا نذرآتش
میکسیکو سٹی (اے ایف پی) میکسیکو میں ایسٹر کے حوالے سے تقریب میں ٹرمپ کا پتلا جلایا گیا۔ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار تعمیر کرنے کے عزم کا اظہارکرنیوالے ٹرمپ سے میکسیکو کے شہری نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ میکسیکو میں شیطان اور ناپسندیدہ شخصیات کے پتلے جلانے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ دارالحکومت کے شہر میکسیکو سٹی کے قریب ہفتے کی رات دیر گئے 200 افراد نے 6 فٹ لمبا پتلا نذر آتش کیا۔ ٹرمپ کا یہ پتلا 50 سال سے پتلے بنانے والے معروف پتلا ساز فیلائپ لیناریز نے بنایا۔ اس سال میکسیکو کے صدر میکسیکن گول کیپر اور امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس ماہ ہونے والے ایک سروے کے مطابق 61 فیصد میکسیکن شہری ٹرمپ کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں۔