• news

خیبر پی کے میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے سولر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے پرانے رکشوں کی بجائے سولر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے حکومت نے سورج کی روشنی اور حرارت سے چلنے والے سولر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظوری لئے جانے کا انتظار ہے ۔ سولر رکشوں کی فزیبیلٹی رپورٹ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کی منظوری ملتے ہی سولر رکشے سڑکوں پر آجائیں گے جس سے نہ صرف شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن