• news

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی راستوں طور خم، چمن پر جدید ٹرمینل قائم کئے جائیں گے: لیفٹیننٹ جنرل جاوید بخاری

اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وسطی سرحدی راستوں طورخم اور چمن پر جدید ٹرمینل قائم کئے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سرحدی ٹرمینلز دونوں ملکوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولت حاصل ہوگی بلکہ اس سے دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کے مشترکہ صدر زبیر موتی والا نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب ٹرمینلز کی تعمیر دونوں ملکوں کی تاجر برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرمینلز پاکستان اور افغانستان کی طرف سے دستخط کردہ بین الاقوامی تجارتی معاہدے کا حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرمینلز کی تعمیر سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن